شیخ محمد ہمایوں سی ای او ایس ایم ایچ انٹرنیشنل پی آر اینڈ ایونٹس کے زیراہتمام سعیدہ بانو کے برانڈ ’’فبریزہ‘‘کا پہلا اسٹوڈیو لانچ کردیا گیا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) شیخ محمد ہمایوں سی ای او ایس ایم ایچ انٹرنیشنل پی آر اینڈ ایونٹس کے زیراہتمام سعیدہ بانو کے برانڈ ’’فبریزہ‘‘کا پہلا اسٹوڈیو لانچ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

افتتاح یو این اے پی کی سیکریٹری جنرل غزالہ ہمایوں نے ربن کاٹ کر کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری بڑی تیزی پھیل رہی ہے اور یہ شعبہ بہت ترقی کر رہا ہے جس سے ہماری خواتین کو فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس شعبے میں آنا چاہئے۔

تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں نے ’’فبریزہ‘‘ کے ملبوسات خاص کر برائیڈل اور پارٹی ویئرز کو بیحدسراہا اس موقع پر شیخ ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے خواتین کو اس شعبہ میں بااختیار کرنے کی ضرورت ہے اور سماجی اور معاشی شعبے کے فروغ کے لئے نجی شعبہ کی ایپکس باڈی کو ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔ تقریب میں فیشن شو کے ساتھ انیس حیدر نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔#

متعلقہ عنوان :