پی پی پی کا مستقبل روشن ہے لیاقت آباد میں طویل عرصے بعد جلسہ کرنا اہم اقدام ہے،نفیس صدیقی

اتوار مئی 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سابق جنرل سیکریٹری سینئر سیاست داں نفیس صدیقی نے کہاہے کہ پی پی پی کا مستقبل روشن ہے لیاقت آباد میں طویل عرصے بعد جلسہ کرنا اہم اقدام ہے پی پی پی ایک گلدستہ ہے جس میں تمام قومیتوں کی نمائندگی ہے کراچی جیالوں کا شہر ہے عوام کی امیدوں کا مرکز ابھی بھی پی پی پی ہے جلسے سے کراچی کے عوام کو مثبت پیغام ملا ہے جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے ٹنکی گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ نے جلسہ کرکے اور ری ایکٹ کیا وہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ پی پی پی لبرل قوتوں کی آخری امید ہے اس پارٹی نے انتہاپسندی کا مقابلہ کیا ہے اپنے لیڈر کی قربانی دی انہوں نے کہاکہ شہر میں جلسوں کید وران روداری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تصادم کی جانب نہیں جانا چاہیئے شائستہ زبان استعمال کرنی چاہیئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست لڑائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اسٹیبلشمنٹ ملک کے خلاف نہیں سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی سے ملک کمزورہوتا ہے پاکستان کو بیرونی خطرات لاحق ہے ہمسایوں سے تعلقات بہتر نہیں ہے ان حالات میں گھر کرلڑائی سے دشمن فائدہ اٹھاسکتا ہے آصف علی زرداری کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہترتعلقات کی پالیسی درست ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میاں نوازشریف کو سز اہوجائے گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو پی پی پی کوپنجاب میں مقبول بنانے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں اس کے لیے انہیں بھرپور موقع ملنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ وقت مقررہ پر انتخابات ہونا چاہیئے۔

#