ویرات کوہلی نے اپنی شاندارکارکردگی اور فٹنس کا رازبتادیا

اگر ایک سال تک کھیل کود یا جسمانی ورزش نہ کرئوں تو زندہ بھی رہ سکوں گا،بھارتی کپتان کوہلی

اتوار مئی 20:30

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی شاندار کارکردگی اورفٹنس کا رازبتادیا۔اتوار کو ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا یہ امرافسوس ناک ہے کہ آج کل کی نوجوان نسل موبائل اور سوشل میڈیا پر روزانہ 4سے 5گھنٹے صرف کر رہی ہے ،بچوں میں صحت مند سرگرمیاں محدود ہوتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے بتایا کہ انہیں لگتا کہ اگر وہ ایک سال تک کھیل کود یا جسمانی ورزش نہ کریں تو وہ زندہ بھی رہ سکیں ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب بورڈ کے متحانات بھی دیتے تھے تو پڑھائی دباو کم کرنے کیلئے میدان میں جاکر کھیلتے ۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سوسائٹی میں روزانہ کرکٹ کھیلتے ،دور حاضر کے کامیاب بلے باز کا کہنا تھا کہ انہوں نے فزیکل فٹنس کو ہمیشہ ترجیح دی، نامورکھلاڑیوں کی تیکنک کا ٹی وی میچوں پر جائزہ لیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ،کبھی میچ اسٹیڈیم میں جاکر نہیں دیکھا اپنے پیسے بھی بچائے ۔