ایشین گیمز کی تیاری ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

تربیتی کیمپ میں4کھلاڑی فرحان زمان، طیب اسلم، عاصم خان اور عماد فرید تربیت حاصل کر رہے ہیں

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4کھلاڑی فرحان زمان، طیب اسلم، عاصم خان اور عماد فرید تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیںکوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوریا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں جن کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی وہی کھلاڑی ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین گیمز رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں ہوں گے جس میں ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کی خواتین کھلاڑی بھی شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :