قومی جوڈو ٹیم 12ویں ایشین کیڈٹ اور19ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 9مئی کو لبنان روانہ ہوگی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) دو رکنی قومی جوڈو ٹیم 12 ویں ایشین کیڈٹ اور 19 ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 9 مئی کو لبنان روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق دونوں ایونٹس 10 سے 14 مئی تک لبنان میں کھیلے جائیں گے جس میں ایشین جونیئر میں محمد حسنین جبکہ کیڈٹ چیمپئن شپ میں قیصر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ڈیپارٹمنٹ آرمی میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیصر خان نے ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ یہ ایونٹ قیصر خان کیلئے یوتھ اولمپک کوالیفیکیشن رائونڈ ہوگا۔ امید ہے وہ کوالیفائنگ رائونڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یوتھ اولمپک کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ محمد حسنین پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان سے بھی عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :