دوستی سیریز،گولڈن سٹار نے دھرم پورہ جم خانہ کو شکست دے دی

اتوار مئی 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے دوستانہ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں دھرم پورہ جم خانہ کلب کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ۔البلال گراؤنڈ ٹاؤن شپ میں ہونے والے اس میچ کی خاص بات گولڈن سٹار کلب کے اوپنر زوہیب امانت کی شاندار ناقابل شکست سنچری تھی ۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے دھرمپورہ جم خانہ کی ٹیم 35ویں اوور میں 233رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔

اسد 65،ہاشم 47،مومن خان 23اور مہدی شاہ 22رنز بناکر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

گولڈن سٹار کلب کی طرف سے عمر ان علی نے چار ،ضرار شکیل نے تین اور محمد فیصل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جواب میں گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے 33ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔زوہیب امانت نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 101گیندو ں پر چھ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 138رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہو ئے ،سہیل امانت 32اور عزم الحق 30نا ٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔دھرمپورہ جم خانہ کی طرف سے مہدی شاہ نے تین اور رحمان قادر نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔میچ میں شاندار بلے بازی پر زوہیب امانت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔