ڈی آئی خان ‘ اہم شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت

اتوار مئی 20:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) ڈی آئی خان میں پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ۔ تحصیل کونسل کے ممبر طارق رحیم کنڈی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور ، ایم پی اے احتشام جاوید اکبر ، سابق صوبائی وزیر حبیب اللہ خان کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحیم کنڈی نے کہا کہ میں عوامی خوشحالی علاقائی ترقی کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی 40 سالہ رفاقت ختم کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں پی پی پی کی قیادت سے متعلق کوئی کمنٹس دینا نامناسب تصور کرتا ہوں زمینی حقائق سے سب بخوبی واقف ہیں علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں اب پورے خطہ کے عوام علی امین خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پر اعتماد کررہے ہیں میری دعا ہے کہ خدا مجھے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حلقہ کے عوام کی خدمت کی توفیق دے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طارق کنڈی نے پی پی پی کے ٹکٹ سے کامیاب ہونے والی تحصیل کونسل کی سیٹ سے استعفی بھی علی امین خان گنڈہ پور کو پیش کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :