چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق

اتوار 6 مئی 2018 20:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ بہن جھلس کر شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر211ج ب میںگزشتہ رات بارش کے دوران گھر میںآسمانی بجلی گرنے سے ثنا ء اللہ ولد عطاء محمد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی 25 سالہ بہن آسیہ دختر عطاء محمد جھلس کر شدید زخمی ہو گئی زخمی ہونے والی لڑکی کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :