خانیوال،پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان لڑکے لڑکی نے خود کشی کرلی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان لڑکے لڑکی نے خود کشی کرلی، خاور اور عائشہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے،پولیس،تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقہ 59پل پندرہ ایل میں 20سالہ خاور اور 17سالہ عائشہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ،گزشتہ روز عائشہ گھر سے بھاگ کر خاور کے گھر شادی کرنے کیلئے پہنچ گئی مگر لڑکے کے گھر والوں نے خاورکو پکڑ کر زبردستی کمرے میں بند کردیا اور عائشہ کو اٴْسکے گھر پہنچا دیاجس پر دونوں نے والدین کی سخت اور مخالفت سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر دونوں کو ہسپتال لیجاتے ہوئے دونوں نے راستے میں دم توڑ دیا ،پولیس تفتیش مصروف ہے،یاد رہے کہ عائشہ کی دو روز بعد اپنے کزن سے شادی ہونا تھی۔

متعلقہ عنوان :