صوبہ بھر میں سول ججز کی 600سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) صوبہ بھر میں سول ججز کی 600سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں رواں ہفتے طلب کی جائیں گی اور آخری تاریخ 2جون مقرر ہو گی۔

(جاری ہے)

امیدواروں کے لئے بی اے ، ایل ایل بی تعلیمی قابلیت اور وکالت کا دو سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدواروں کیلئے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں امتحانی سنٹرز بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :