ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ اوپن ہاؤس کا انعقاد 8مئی کو کیا جائے گا، شعبہ انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں زیرتعلیم اسٹوڈنٹس اپنے فائنل ایئر پراجیکٹس پیش کریں گے، مہمان خصوصی دو بجے دورہ کریں گے، شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ اوپن ہاؤس تقریب کا انعقاد 8مئی بروز منگل کو مین کیمپس اسلام آباد میں کیا جائے گا، اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میںزیر تعلیم فائنل ایئر طلباء و طالبات انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، روبوٹکس، ہیلتھ کیئر، پاور سیکٹر، انرجی ، ٹیلیکام، الیکٹرونکس سے متعلق اپنے مختلف پراجیکٹس پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اوپن ہاؤس کی تقریب صبح دس بجے سے چار بجے تک جاری رہے گی جبکہ طلباء و طالبات کی قابلیت کو سراہنے کیلئے مہمانِ خصوصی دوبجے دورہ کریں گے ، اس موقع پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ ایئریونیورسٹی انتظامیہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ دورِجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن ہاؤس تقریب کے انعقاد سے انڈسٹری ،یونیورسٹی کے مابین شراکت کاری کو استحکام حاصل ہوگا ۔ سالانہ اوپن ہاؤس تقریب میں شرکت کیلئے جنرل پبلک، والدین، میڈیا نمائندگان،بزنس اور ٹیکنالوجی ادارے، ریسرچ اینڈ ڈویلیپمنٹ ، انڈسٹری ماہرین اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کومدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :