تمام تعلیمی ادارے تعطیلات کی فیسوں کی وصولی عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کریں گے، ابرا ر احمد خان

اتوار 6 مئی 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سیکرٹری سکولز ایجو کیشن پنجاب اللہ بخش ملک سے آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسو سی ایشن کی مرکزی تنظیم کی ملا قات میں گرمیوں کی تعطیلات 8 جون سے کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ یہ بات ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرا ر احمد خان نے انعم ڈگری کا لج راولپنڈی کینٹ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔

اس موقع پر ایسو سی ایشن کے کینٹ و چک لا لہ کے صدر امجد زیب، جنرل سیکرٹری را جہ وسیم سیفی، ضلعی صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ، محمد نعیم،پرو فیسر محمو د اعجا ز بٹ، محمد ادریس، نوید احمد،حامد نواز و دیگر بھی تقریب میں شریک تھے اورخطا ب بھی کیا، ابرار احمد خان نے کہا کہ ایپسما کے مرکزی چیئرمین کاشف ادیب کی قیادت میں ایک دس رکنی وفد کی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب اللہ بخش ملک سے ملاقات ہوئی جس میں نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 8 جون سے 10اگست تک کرنے پر اتفاق ھوا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے تعلیمی اوقات صبح 7 تا11 بجے کرنے کا کہا گیا۔ابرار احمد خان نے کہا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اس شیڈول پر عمل کر یں گے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے تعطیلات کی فیسوں کی وصولی عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کریں گے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ سکول دو ماہ کی فیسیں وصول نہیں کر سکتے۔ ابرار احمد خان نے کینٹ ایسوسی ایشن آ ف پرائیویٹ سکولز کاایپسما تنظیم میں ضم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کیپس کے صدر محمد ادریس کو ملک گیر تنظیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور راولپنڈی و چکلالہ کے صدر امجد زیب اور راجہ وسیم سیفی کی کوششوں کی تعریف کی۔