اسلام آبادپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، 12جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 2885گرام چرس، 470گرام ہیروئن، 240لیٹر شراب اور مال مسروقہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) تھانہ سہالہ پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ بد نام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش یا سر زمان سکنہ سہالہ مرزاں تحصیل وضلع اسلام آباد جو کہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس وقت اپنے ڈیرے پر موجو د ہے اگر بر وقت ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے اس اطلاع پرایس پی رورل حسام بن اقبال نے اے ایس پی سہالہ احمد ارسلان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سہا لہ انسپکٹر ابرار احمد سب انسپکٹر رب نواز ، اے ایس آئی ذوالفقار علی، محمد عنایت ، ہیڈ کنسٹیبل ایاز خان و دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے ریڈ کیا ،دوران ریڈ ملزم یاسر زمان سکنہ سہالہ اسلام آباد کو گرفتار کرلیااور ملزم کے قبضہ سے 1520گرام چرس، 20لیٹر شراب برآمد کر لی پٹرتال ریکارڈ تھانہ سہالہ کر نے پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر138/08مقدمہ نمبر255/10مقدمہ نمبر256/140مقدمہ نمبر240/11مقدمہ نمبر249/14تھانہ سہالہ درج پائے گئے جو کہ عادی مجرم ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے دیگر ساتھی ملزمان جن کے پاس شراب موجود ہے کو گرفتار کروا کر ان سے شراب برآمد کروا سکتا ہے پولیس ٹیم نے مزید کاروائی کرتے ہوئے ملزمان جاوید اختر ولد اللهداد ، مبشر حسین ولد جاوید اختر ، مرسلین خان ولد شیر علی اور فیاض احمد ولد خلیل احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 200لیٹر شراب برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا گیا مزید برآں تھانہ بھارہ کہو پولیس کے شفقت محمود سب انسپکٹر دوران سپشل چیکنگ ملزم محمد آصف سے 1135گرام چرس برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ مارگلہ پولیس کے محمد خالد اے ایس آئی نے گاڑی میں ڈیزل رکھ کر فروخت کرنے دو ملزمان خان زیب اور ذاکر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار میٹرو اسٹیشن سے تصور اقبال کا پرس چوری کرنے والے ملزم محمد صابر کو گرفتار کر کے 6100روپے رقم برآمد کر لی ہے۔ تھانہ گولڑہ پولیس عالمگیر سب انسپکٹر نے ملزم شال اللهسے 120گرام ہیروئن برآمد کی ہے ۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس کے شفقت محمود سب انسپکٹر نے ملزم ایاز خان سے 350گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ تھانہ کرال پولیس کے شکیل احمد اے ایس آئی نے ملزم صدام سے 230گرام چرس اور ایک پسٹل برآمد کیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس کی اچھی کارکردگی کو سراہا انھوں نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔