بھارت میں سرکاری درسی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم کی تصویر پر ہلچل

بیٹی بچا اور بیٹی پڑھا مہم کے تحت ریاست بہار میں نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا ، وزیراعلی نتیش کمار نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) بھارتی ریاست بہار میں اسکول کی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹی بچا اور بیٹی پڑھا مہم کے تحت ریاست بہار میں تقسیم کی گئیں نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اسکول کی کتاب کے سرورق پر اسکول کے یونی فارم میں ملبوس پاکستانی بچی پاکستان کا قومی پرچم بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے 5 ہزار نوٹ بک شائع کی تھیں جن میں سے 200 تقسیم کی گئیں۔ تاہم بعدازاں معاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا۔واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ کتابیں مفت فراہم کی گئی تھیں۔ بھارتی حکام کے مطابق کتاب کے ناشر نے بلااجازت یہ تصویر شائع کردی کیونکہ انسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر موجود تھی جس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :