مکہ مکرمہ میں اسپیشل سیکورٹی فورس کی کارروائی ، 2گاڑیوں سے شراب کی 145بوتلیں برآمدکرلیں

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی کی اسپیشل فورس نے الشمیسی سے پہلے کھڑی ہوئی 2 مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی۔ ان سے کل شراب کی 145بوتلیں برآمد ہوئیں۔سیکیورٹی فورس کا کہناہے کہ گاڑی اسٹارٹ حالت میں تھی۔

(جاری ہے)

ان میں کوئی بھی نہیں تھا۔ ایک گاڑی سی3 گیس سلنڈر اور شراب کی 25بوتلیں برآمد ہوئیں۔ یہ گاڑی ایک صومالیہ کے شہری کی تھی۔ دوسری جانب فورس نے ایک اور گاڑی کی تلاشی لی جس میں ایک پاکستانی اورایتھوپین بیٹھا تھا۔ ایتھوپین کے پاس شناختی دستاویز بھی نہیں تھی۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر شراب کی 120بوتلیں برآمد ہوئیں۔