کتاب ہی کی بدولت جدید دور اور تاریخی ادوار سے آگاہ رہ سکتے ہیں، ظفر علی بلیدی

کتاب کے عالمی دن کا مقصد جدید دور میں کتابوں کی اہمیت کوا جاگر کرنا ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سیکرٹری سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ کتاب کے عالمی دن کا مقصد جدید دور میں کتاب کی اہمیت کوا جاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کتاب سے ہی ہمیں علم و روشنی و آگاہی ملتی ہے اورکتاب ہی کی بدولت جدید دور اور تاریخی ادوار سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نظامت ثقافت قائد اعظم صوبائی لائبریری اور بلوچیہ پبلشرز کے زیراہتمام عالمی یوم کتب کی مناسبت سے منعقدہ تقریب ’’کتاب لائبریری اور ہمارہ معاشرہ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ہم انٹرنیٹ پرموجود ہزاروں ویب سائٹس سے علم آگاہی حاصل کرتے رہتے ہیں وہاں کتاب کی اہمیت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

بلکہ نوجوان اورمعاشرہ کے ہر طبقہ میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور عوام الناس میں کتب ہی کے بڑھتے ہوئے شوق کو دیکھتے ہوئے اورلائبریری کلچر کو فروغ دینے کیلئے قائد اعظم لائبریری کی طرز پر دو نئی لائبریریوں کی تعمیر زیر غور ہے سیکریٹری ثقافت نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں قائم لائبریریوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اس موقع پر سینئر پبلشر میجر (ر ) نذر حسین زمرد نے کہا کہ کتابی میلہ کا صوبائی و ضلعی سطح پر انعقاد کیا جائے اور ضلعی سطح پر لائبریریوں کو فعال کیا جائے اور میر بہرام بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے معاشرہ اور ریاست کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوئی بھی کسرنہ اٹھا رکھے تعلیمی درسگاہوں اورلائبریریوں کو جدید دور کے مطابق ڈھالنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مادری زبانوں کی کتب کو اہمیت دی جائے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی سیکریٹری ثقافت ظفر علی بلیدی و دیگر شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کئے گئے اور بعد میں آگاہی واک بھی کی گئی جو صوبائی لائبریری سے شروع ہو کر ادارہ ثقافت پر اختتام پذیر ہوئی۔ن