قلات کی سیاست میں نیا موڑ آ گیا

تاریخ میں پہلی بار الیکشن کے حوالے سے قلات کے مختلف قبائلی سر داران کا اتحاد ہونے کاامکان

اتوار مئی 20:31

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) قلات کے سیاست میں نیا موڑ آنے والا ہے۔تاریخ میں پہلی بار الیکشن کے حوالے سے قلات کے مختلف قبائلی سر داران کا اتحاد ہونے کاامکان ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے آئی این پی کوبتایا کہ قلات میں آنے والے عام انتخابات کیلئے سات سے دس قبائلی سرداران کا اتحادہوگا۔تاہم ان کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔اس حوالے سے قلات۔

شہید سکندرآبادسوراب اور مستونگ کے قبائلی سرداروں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک اجلاس جلد منعقد کرکے اتحاد کا نام اور اس میں شامل سرداروں اور انکے حمایت کرنے والوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا جائیگا۔ اتحاد بننے کے بعدعام انتخابات 2018 کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں پراپنے اپنے امیدوارلاکرالیکشن جیتنیکی کوشش کرینگے۔

واضح رہے مذکورہ بننے والے اتحاد میں شامل اکثرسرداروں کا تعلق سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ہیں۔تاہم وہ اس اتحاد کا حصہ بننے کے بعدپارٹیوں کو خیربادکہنے پر اپنا فیصلہ کرینگے۔تجزیہ کے مطابق اس اتحاد کے بعدسیاسی و مذہبی جماعتوں کو آنے والے الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اور الیکشن میں کانٹے دارمقابلہ ہوگا۔