حضور اقدس ؐ کی زندگی تمام بنی نوع انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، مولانا مہر اللہ جتک

اتوار مئی 20:31

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) حضور اقدس ؐ کی زندگی تمام بنی نوع انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے نبی اکرم ؐکی سیرت مبارک پر عمل کر کے ہم دونوں جہانوں کی کا میابیاں سمیٹ سکتے ہیں آپ ؐتمام جہا نوں کے لئے رحمت بن کر آئے تمام عالم انسانیت آپ ؐ کے حسن اخلاق کی معترف ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی کو نسل کے رکن مولانا مہر اللہ جتک پرائیویٹ سکولز ضلع جعفر آبادکے صدر منظور احمد پندرانی مولانا بشیر احمد جتک جمعیت طلبا ء اسلام ضلع جعفر آباد کے سابق صدر عبد اللہ پندرانی اور قاری نصر اللہ دینار ی جمعیت طلبا ء اسلام کے ضلعی صدر مولانا عبد الواحد دیناری کی کاوشوں سے منعقد کئے گئے تمام سر کاری پرائیوٹ اور دینی مدارس کے مابین ہو نے والے سیرت نبیؐ کی عنوان پر ذہنی آزمائش کے مقابلوں کی نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام کی طرف سے اس قسم کے پروگرام کا منعقد کر نا نہایت ہی قابل قدر اور قابل تقلید ہے کیو نکہ دینی اداروں کے بارے میں یہ تاثر دیا جاتاہے کہ وہ صرف مدارس کی حدتک ہی اپنی فروغ تعلیم کی سر گرمیوں کو محدود رکھتے ہیں آج کے اس پروگرام کے یہ تاثر غلط ثابت ہو گیا ہے اور مدارس کا یہ مثبت پہلو اجا گر ہوا ہے کہ وہ اگر نہ صرف سر کاری سکولوں بلکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ہی شانہ بشانہ کام کر نا چایتے ہیں

متعلقہ عنوان :