ملیر ٹریفک پولیس کا احمد چورنگی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

مزاحمت، پتھراؤ ، پولیس کا ایکشن ، 11افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا

اتوار 6 مئی 2018 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ٹریفک پولیس ضلع ملیر کا ڈی ایم سی عملے کے ہمراہ گل احمد چورنگی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی مزاحمت، پتھراؤ ، پولیس کا ایکشن ، 11افراد کو حراست میں لے لیا، قائدآباد تھانے میں مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس ضلع ملیر نے ڈی ایم سی کے عملے کے ہمراہ گل احمد چورنگی اور اس کے اطراف سڑکوں پر قائم تجاوزات کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن کیا تو آپریشن کے دوران بعض عناصر نے پولیس اور تجاوزات صاف کرنے والے ڈی ایم سی عملے پر پتھراؤ کیا اور مزاحمت کی کوشش کی۔

جس پر ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گیارہ افراد کو حراست میں لے کر قائد آباد تھانہ کے حوالے کر دیا اور سرکاری کام میں مداخلت و رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ بعد ازاں ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر احمد نورانی کی نگرانی میں شاہراہوں سے تمام تجاوزات مکمل طور پر صاف کر دی گئیں۔تجاوزات کے خلاف کاروائی کو علاقہ معززین اور دیگر عوامی حلقوں نے سراہا۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے سبب ٹریفک کے جام رہنے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :