ابراہیم حیدری پولیس کا کرمنلز کے خلاف ایکشن 18ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا مال برآمد

اتوار 6 مئی 2018 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ابراہیم حیدری پولیس کا کرمنلز کے خلاف ایکشن 18ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا مال برآمد ، گرفتار شدگان میں تجاوزات مافیا اور لینڈ گریبر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ملیر عدیل چانڈیو کی ہدایت پر سب ڈویڑن پولیس آفیسر عرفان زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او ابراہیم حیدری انسپکٹر سہیل اختر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے خلاف ابراہیم حیدری مل ایریا روڈ ، بھٹائی کالونی اور جمعہ گوٹھ میں کاروایئاں کر کے 4ملزمان عبد الغفار، شہباز، عاشق رحمان اور جسیم عرف ملنگی کو گرفتار کر کے 3پستول، لوٹا ہوا مال اور چھینی ہوئی ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان ویران شاہراہوں پو راہگیروں ، رکشہ سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے۔ علاوہ ازیں سرکاری زمین پر قبضے کرنے والے 3لینڈ گریبر اور بھٹائی کالونی کراسنگ بس اسٹاپ کے اطراف میں شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنے والے 10افراد کو گرفتار کر لیا۔ مزید براں مضرِ صحت گٹکا سپلائی کرنے میں ملوث ملزم سلمان کو گرفتار کر کے سینکڑوں پیکٹ گٹکا برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :