چینی زبان سیکھنا وقت کی ضرورت ہے، ریحان ہاشمی

ْ پاک چائنا اکنامک کوریڈور پاکستانی اور چینی باشندوں کے درمیان قریبی تعلقات کا مظہر ہوگا

اتوار 6 مئی 2018 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور پاکستانی اور چینی باشندوں کے درمیان قریبی تعلقات کا مظہر ہوگا۔ وہ اپنے دفتر میں چینی تعلیم دینے سے متعلق ایک این جی او کے وفد کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی تعلیم بلدیہ وسطی تابش جیلانی بھی موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے پاک چائنا اکنامک کوریڈور پاکستان میں چین کی بے شمار اشیاء کی درآمد کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور چینی باشندوں کے درمیان مزید تعلقات کو فروغ دینے کا باعث ہوگا۔

اس لئے باہمی تعلقات اور تجارت کے لئے دونوں ممالک کے باشندوں کو ایک دوسرے کی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے این جی او کے ارکان سے کہا کہ خود بلدیہ وسطی ضلع وسطی کے نوجوانوں کے مفت چینی زبان سکھانے کے لئے منصوبہ بندی کررہی ہے ،تاہم اگر این جی او ہمارے نوجوانوں کو مفت چینی زبان سکھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اٴْنہیں اس مقصد کے لئے جگہ مہیا کی جاسکتی ہے۔این جی او کے ارکان نے ریحان ہاشمی کی پیش کش کا شکریہ اداکیا۔اور اس پروجیکٹ کو تکمیل تک پہنچانے کے امکانات کو روشن قراردیا۔

متعلقہ عنوان :