کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیںپہلے جو غلطیاں کیں ان سے سبق سیکھا ہے،گورنر سندھ

باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے اپنی تہذیب اور ثقافت کو اپنا نصب العین بنانا ہو گا ، مصطفی کمال

اتوار مئی 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال نے کہا ہے کہباعزت مقام حاصل کرنا ہے تو پھر اپنی تہذیب اور ثقافت کو اپنا نصب العین بنانا ہو گا پاک سر زمین پارٹی کی ذیلی تنظیم بزمِ ثقافتِ پاکستان کے زیر اہتمام ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نشتر پارک میں عظیم الشان’’ کل پاکستان مشاعرہ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی اپنی تہذیب و ثفاقت کے اعتبار سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے جو معاشرے میں پائی جانی والی برائیوں کے دور کرنے کے لئے آنے والی نئی نسلوں کو دعوت فکر دینا چاہتی ہے ہے کہ اگر انہیں معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنا ہے تو پھر اپنی تہذیب اور ثقافت کو اپنا نصب العین بنانا ہو گاانہوںنے مشاعرہ کا شاندار انعقاد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور مشاعرے کے تمام شرکااور گورنر سندھ زبیرکو شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیاانہوںنے کہاکہ ہمیں سیاسی اختلاف رکھنا چاہیئے اس کو دشمنی میں نہیں میں تبدیل کرنا چاہیئے اورہم نے اپنا پارٹی پر چم نہیں اٹھایا بلکہ سبز ہلالی پرچم کو اٹھا رکھا ہے اوراس سبز ہلالی پرچم کے ماننے والے ہر انسان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیںاور تمام قومیتوں کو پرچم تلے جمع کرنا چاہتاہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ محمد زبیر نے نشتر پارک میں بزم ثقافت پاکستان کے تحت کل پاکستان مشاعرے سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیںکراچی کو اب دنیا دیکھ رہی ہے پہلے جو غلطیاں کیں ان سے سبق سیکھا ہے انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار کراچی آئیں گے تو نوکریوں کی مواقع ملیں گے اورامجد اسلام امجد کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھنا اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہاکہ بزم ثقافت پاکستان کو بہترین مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور ایسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے