عوام کو سہولت فراہم کرنا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، جان محمد بلوچ

اتوار 6 مئی 2018 20:31

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور بلدیہ ملیر اسی مقصد کے حصول کیلئے تمام یوسیز میں بلاتفریق خدمت کے عمل میں مصروف ہے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے مسائل اپنے محدود وسائل میں حل کر رہے ہیں، ہم نے تمام یوسیز کو بلاتفریق مساوی فنڈ فراہم کئے ہیں ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں پیش ہوکر سرخرو ہوتی ہے۔

ان خیلات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم ، یوسی چیئرمین احسان اللہ ٹکروی ، یوسی وائس چیئرمین ملک تاج کے ہمراہ یوسی مظفرآباد مرکزی شاہراہ روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے یو سی کے بلدیاتی نمائندوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یو سی کے دیرینہ مسئلے حل کر نے پر عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ترجیح بنیاد پر ہماری یو سی کی دیگر ترقیاتی اسکیمیں بھی منظور کی ہیں انشاء اللہ ان اسکیموں کی تکمیل سے یوسی مظفرآباد میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے بہتر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی کام مکمل کر وارہے ہیں ، ان کی حفاظت کریں اور معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔#