قصور کے نواح میں راہزنی کی وارداتیں

ڈاکو نقدی ،موٹرسائیکل ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ، مقدمہ درج

اتوار 6 مئی 2018 20:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) قصور کے نواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ،موٹرسائیکل ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رانا معمون رشید جوکہ محلہ اسلام پور ہ کا رہائشی ہے بسواری موٹرسائیکل اپنے گھر کو جارہا تھاکہ علاقہ تھانہ کھڈیاں میں شورکوٹ کے قریب ہونڈا 125پر سوار دو کس نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے ستائیس سوروپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل نمبری LEP/3560بھی چھین کرفرار ہوگئے ۔

جبکہ محمد وقاص گجر پنڈی جٹاں اپنے گھر کو بسواری موٹر سائیکل جارہا تھاکہ تھانہ الہ آباد کے علاقہ بھاگیوال پل کے قریب تین کس نامعلوم ڈاکوئوں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے اٹھارہ ہزار روپے نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے ۔مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :