دو روزہ این بی ایف کتاب میلہ 11 مئی سے شروع ہوگا

اتوار 6 مئی 2018 20:31

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل اور نیشنل بُک فائونڈیشن کے اشتراک سے دو روزہ این بی ایف کتاب میلہ 11 مئی سے صبح ساڑھے دس بجے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں شروع ہوگا ۔ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار کے مطابق مشیر وزیر اعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بُک فائونڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید‘ڈائریکٹر این بی ایف افشاں ساجد کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید‘وائس چانسلرز گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی‘زرعی یونیورسٹی‘گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ظفر‘پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ افتتاحی روز شرکاء بُک سٹالز کا معائنہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کتاب میلہ کے دوسرے روز12 مئی کوپہلے سیشن میں دن 11 بجے علامہ ضیاء حسین ضیاء‘ڈاکٹر جعفر حسن مبارک‘میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر خرم الطاف‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میا ں آفتاب احمد‘ڈاکٹر سعیدہ رشم‘ڈاکٹر ظفر حسین تسکین‘محمد افضل خاکسار‘ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق ودیگرکتاب خوانی(اردو)پر جبکہ سہ پہر3 بجے مقررین کتاب کلچر کے فروغ کے جدید طریقے پر اظہار خیال کریں گے ۔