چکدرہ،سادات آر گنائزیشن مالاکنڈ کا اجلاس فشنگ ھٹ میںانعقاد

اتوار 6 مئی 2018 20:31

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سادات آر گنائزیشن مالاکنڈ کا اجلاس فشنگ ھٹ میںمنعقد ھوا جس میںکثیر تعداد میںممبران نے شرکت کی اور تنظیم کی سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ممبر ان نے اجلاس میں باہمی اتحاد و اتفاق اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی اس موقع پر میاں عبدالرؤف کو متفقہ طور پر ملاکنڈ ڈویڑن کا آرگنائزر منتخب کیا گیا جبکہ سابقہ آرگنائزراحمدباچا کو صوبائی کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا جبکہ دیر کاآرگنائزرسید صداقت غنی اور سید فضل مالک کو ملاکنڈ کا آرگنائزر مقرر کیا گیاچیئرمین میاں عبدالواجد نے تمام ممبران کی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور نئے عہدیداران کو مبارک باد دی۔