چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

راجہ ظفر الحق اور شیری رحمن کا ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا کا مطالبہ

اتوار 6 مئی 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئر مین سینٹ صادق سنجراین نے احسن اقبال کی سلامتی و مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے واقعہ کی بھر پور مذمت کی اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔