پاک افغان سرحد پر سیکورٹی سخت کرنے سے دہشگردی میں کمی آسکتی ہے ، میر عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان میں ماضی کی نسبت امن بہتر ہے، وزیراعلی بلوچستان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 6 مئی 2018 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہاہے پاک افغان سرحد پر سیکورٹی سخت کرنے سے دہشگردی میں کمی آسکتی ہے بلوچستان میں ماضی کی نسبت امن بہتر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کوئٹہ میں مقامی این جی او کے دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہ فورسز نے کوئٹہ میں بہت سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے اور متعدد خود کش حملہ آور پکڑے گئے ہیں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشگردی کے واقعات میں کمی آئے گی ،بدامنی پر قابو پانے کیلئے دونوں ممالک کو ملکر کوششیں کرنا ہونگی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی قربانیاں دیں ہیں ملک میں میڈیا آزاد ہے حکومت کی کوتاہیوں کی نشان دہی کرے کمزوریوں کو دور کرینگے تین ماہ کے حکومت کی اچھی کارکردگی دکھائی ہے ،مزید ایک ماہ بھی اچھا کام اور عوام کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں ،وفاق کی جانب سے فنڈز کی بندش سے مشکلات کا سامان ہے حکومت نے صحافیوں کے فلاح وبہبود کے فنڈ کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، صحافیوں کی ہاوسنگ اسکیم کا مسئلہ جلد حل کردیا جائے گا