وزیراعلی خیبرپختونخو اکی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے ایک پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی رہنمائوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس طرح کی بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے وزیراعلیٰ نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔