Live Updates

پاکستان کے عوام 2018ء کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ منتخب کریں گے

وزیر پانی و بجلی سید جاوید علی شاہ کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت

اتوار 6 مئی 2018 20:50

اسلام آباد ۔ 06 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) وزیر پانی و بجلی سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام 2018ء کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ منتخب کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے اور اسے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی ترقیاتی پروگرام۔ وہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کیسے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات