ای پی اے نے ملک بھر میں فضائی معیار کی نگرانی کے آلات کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے ‘ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں، کارخانوں اور بھٹہ خشت مالکان کو قانون پر عملدرآمد کے لئے انتباہ جاری کی گئی ہے

پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے حکام کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت

اتوار 6 مئی 2018 20:50

اسلام آباد ۔ 06 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ (ای پی ای) کے حکام نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ اور فضائی معیار کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی ای) کے حکام نے اتوار کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ای پی اے نے ملک بھر میں فضائی معیار کی نگرانی کے آلات کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے اور آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں، کارخانوں اور بھٹہ خشت مالکان کو قانون پر عملدرآمد کے لئے انتباہ جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی نائن اور آئی ٹین صنعتی ایریا سے ملحقہ آبادیوں کوصنعتی آلودگی کا سامنا ہے اور جڑواں شہروں کی 4.5ملین کی آبادی متاثر ہے جو دمہ، الرجی، جلدی امراض اور آشوب چشم کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کے مطابق فضائی آلودگی کی نگرانی کے لئے نئے آلات کی تنصیب کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :