عوامی نیشنل پارٹی کا کوئٹہ میں کان حادثے پر اظہار افسوس

اتوار 6 مئی 2018 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں حادثے اور سانحہ میں درجنوں مزدوروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات کے سامنے انسان بے بس اور لاچار ہے تاہم صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے،پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اے این پی دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے ، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کی مالی امداد یقینی بنائی جائے ۔