قمرزمان کائرہ کی و زیرداخلہ حملے کی مذمت

احسن اقبال کا اپنے ہی حلقے میں محفوظ نہ ہونا تکلیف دہ عمل ہے، ملک دشمن پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کا اپنے ہی حلقے میں محفوظ نہ ہونا تکلیف دہ عمل ہے ملک دشمن پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں،حکومت کو صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے،پیپلزپارٹی سمیت پورا ملک اس واقعے کی شدید مذمت کررہا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ احسن اقبال کو صحتیابی عطا فرمائے۔

وزیرداخلہ کا اپنے حلقے میں محفوظ نہ ہونا تکلیف دہ صورتحال ہے،ملک دشمن قوتیں پاکستان کیخلاف برسرپیکار ہیں،حکومت کو بھی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا چاہئی۔