حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مزدور یونین کا ورکر یونین کی حمایت کا اعلان ، 15 مئی کو ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اتوار 6 مئی 2018 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مزدور یونین کے انتخابات میں ایچ ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے ورکر یونین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 15 مئی کو ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہران ورکرز یونین کے صدر محمد رمضان ملاح، ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کے سرپرست اعلیٰ جان چراغ اور ایچ ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین امتیاز کولاچی اور دیگر عہدیداروں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 26 اپریل کو ایچ ڈی اے کی سی بی اے یونین کیلئے ہونے والے ریفرنڈ م میں ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین نے 803 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے 752 ووٹ اور ایچ ڈی اے مزدور یونین نے 367 ووٹ حاصل کئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس طرح ادارے میں کل ووٹوں کی تعداد2434ہے ، لیبر قوانین کے مطابق اکثریت کیلئے 813 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ریفرنڈم کے دوران تین تنظیموں میں کوئی بھی تنظیم اتنے ووٹ لے کر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی جس کی وجہ سے 15مئی کو دوبارہ پولنگ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی مہران ورکرز یونین اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ایچ ڈی اے مزدور یونین نے مشترکہ طورپر ایک انتخابی نشان شیر پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی اے مزدور یونین اور ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین نے مزدوروں کے وسیع تر مفاد کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔