حافظ سلمان بٹ اور شیخ محمد انور کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:10

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ اور سینئر نائب صدر شیخ محمد انورنے اپنے جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ جیسے بے ضرر انسان پر حملہ انتہائی افسوس ناک بات ہے،پریم یونین اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے، درحقیقت یہ جمہوریت پر حملہ ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال پر اس حملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہونی چاہیے، ملزم کے پیچھے چھپے ہوئے خفیہ چہروں کو بے نقاب کرنا چاہیے اور قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قائدین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اُنہیں بھرپور سکیورٹی مہیا کی جائے۔