حملہ آور سے برآمد ہونے والے پستول میں مزید گولیاں بھی تھیں ‘ ترجمان پنجاب حکومت

ملزم مقامی گائوں کا رہائشی ہے ،تفتیش کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے‘ ملک محمد احمد خان

اتوار مئی 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے پستول برآمد کر لیا گیا ہے جس میں مزید گولیاں بھی موجود تھیں،ملزم مقامی گائوں کا رہائشی ہے اور تفتیش کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ملزم نے ایک فائر کیا جو احسن اقبال کے کندھے پر لگا او را سکے بعد سکیورٹی نے حملہ آور کو دبوچ لیا ۔

ملزم سے پستول برآمد کر لیا گیا ہے جس میں مزید گولیاں بھی موجود تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء جب اپنے حلقوں کے دورے پر ہوتے تو ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں اور لوگوں سے گھل مل جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کا تعلق مقامی گائوں سے ہے تاہم تفتیش کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے کہ اس نے کیوں فائرنگ کی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ شخصیات کی سکیورٹی سخت ہوتی ہے اور انتخابات کے دنوں میں یقینی طو رپر سکیورٹی کو بڑھایا جائے گا۔