لاہور ‘ایئر پورٹ پر دوران تلاشی پولیس کے سب انسپکٹر حسنین سلیم سے ناجائزہ اسلحہ برآمد

اتوار 6 مئی 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی پولیس کے سب انسپکٹر حسنین سلیم سے 30بور کا ناجائزپسٹل اور 13گولیا ں برآمد کر کے مزید تفتیش کیلئے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اپنی ہمشیرہ کو لینے کیلئے آنے والے پولیس کے سب انسپکٹر حسنین سلیم سے ایئر پورٹ کے داخلی راستے پر چیکنگ کے دوران 30بور کا پسٹل 13گولیاں برآمد ہوئی جس پر اے ایس ایف کے اہلکاروںنے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات کیلئے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔