کوئلہ کان بیٹھ جانے کے باعث مزید 5مزدروں کی لاشیں نکال لی گئیں، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 23ہوگئی

اتوار 6 مئی 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑسے کوئلہ کان بیٹھ جانے کے باعث مزید 5مزدروں کی لاشیں نکالی گئی حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 23ہوگئی تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کان بیٹھ جانے کے باعث 18مزدور وں کی لاشیں نکالی گئی تھی جبکہ اتوار کے روز مزید 5مزدوروں کی لاشیں نکا ل لی گئی اس طرح حادثے میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی تعداد 23ہوگئی جبکہ ہفتے کے روز جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی لاشیں ایدھی رضاکاروں نے تابوت میں رکھ کرانکے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردی ،ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جاتاہے ،چیف مائنز اونرز افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مارواڑ اور سورینج میں دو کوئلے کی مائنز میں جو حادثات ہوئے ہیں اس کے بارے میں سیکرٹری معدنیات نے فوری طورپر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ایک مائنز سرکاری ہے اور ایک مائنز پرائیویٹ ہے ۔