وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں تیار کرد ہ دستکاریوں کے مقابلہ کا انعقاد

لله

اتوار 6 مئی 2018 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2018کے سلسلہ میںہاتھ سے تیار کرد ہ دستکاریوں کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،دوران مقابلہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سعید احمد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حلیم خان، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل )انجم ریاض سیٹھی کے ہمراہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر)محمد آصف نے مقابلہ میں شامل بچوں ،بچیوں اور خواتین کو دستکاریوں میں اپنا بہترین فن پارے تیار کرتے ہوئے دیکھا اور سراہا،اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن(ر) محمد آصف نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بچوں کو کام کرتے ہوئے دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے، مقابلہ میں شامل خواتین طلباء وطالبات بھر پور دلچسپی کے ساتھ اپنا فن نمایاں کر رہے ہیں آرٹس کونسل کی اس کاوش کو شہریوں نے بھی بے حد پسند کیا مقابلہ میں شامل بچوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس مقابلہ میں دستکاریوں کی مختلف اقسام پیش کی گئی جن میں سٹچنگ ،وڈورک،کڑھائی،کشیدہ کاری،گلاس ورک،میکروآرٹ،کلے ورک اور دیگر دستکاری کے شعبوں میں بچوں اور خواتین نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا سٹیچنگ میں پہلاانعام پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کی خاتون نویدہ پروین،وڈورک میں سبحان احمد گجرات ، میکروآرٹ میں عبدالبصیر گوجرانوالہ، کلے ورک میں فاطمہ فرحان گجرات،گلاس ورک میں ہادیہ شفیق گوجرانوا لہ ،ری سایکلنگ میں عائشہ نوید گوجرانوالہ اورکشیدہ کاری میں ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ کی فہمیدہ کوثر نے مقابلہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر کے نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس حاصل کیے، مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو پنجاب کی سطح پر ہونے والے مقابلہ جات میں حصہ لیں گے۔

اس تقریب کے ذریعے گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں کو اپنی صلاحیتیں بہتر انداز میں پیش کرنے کا بھر پور موقع آرٹس کونسل کے پروگرام کے تحت فراہم کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :