حکومت کی ہدایت کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

اتوار 6 مئی 2018 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، انہو ں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے از سر نو تعین کے سلسلہ میں منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر نمائندوں سے کہا کہ مقر رکردہ قیمتوں پر سختی سے عملد رآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور جیل بھی بھیجا جائے گا ،تاجر نمائندے انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوکانداروں کو آگاہ کریں کہ وہ مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خوردہ نوش فروخت کریں ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نوید السلام ورک‘ ڈسٹرکٹ آفیسر شفیق طارق‘ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد فیصل عباس مانگٹ‘ اسسٹنٹ کمشنر صدر رانامحمد جمیل‘ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائو سہیل اختر‘ چیئرمین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد‘ اسسنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سلمان جنید بٹ‘ صدر انجمن تاجراں بابرکھرانہ اور سول سو سائٹی کے نمائندگان نے شر کت کی، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی او گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نفاذ کردیا ہے جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلو تھیلا آٹا 700 روپے میں فروخت ہوگا ۔

(جاری ہے)

گھی لوکل برانڈ 142 روپی; کوکنگ آئل150 روپے ‘چینی 54روپی فی کلو ‘دال چنا باریک 90 روپے اور موٹی 95روپے‘کالا چنا 90 روپے ‘ ‘ سفید چنا موٹا امپورٹڈ 125 اور باریک لوکل 100 روپے‘ دال ماش چھلکے والی 100 روپے اوردال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ105 ر وپے‘دال مسور امپورٹڈ 78 روپے‘ دال مسور باریک لوکل 110 روپے .دال مونگ دھلی ہو ئی0 9 روپے فی کلو گرام ‘ دال مونگ چھلکے والی بھی 90روپے‘ سرخ مرچ پسی ہو ئی 250 روپے فی کلوگرام‘ چاول باسمتی سپر100 روپے فی کلو‘ پرانا چاول سپر 120 روپے‘ بیسن98 روپے کلو‘گوشت بڑا ( بیف )300 روپے کلو‘گوشت چھوٹا ( مٹن)700 روپے کلو‘دودھ 80روپے لٹر‘ دہی90 روپے لٹر‘ تندوری روٹی100 گرام 6 روپے‘ تندوری روٹی اور نان 120 گرام 10 روپے میں فروخت ہوگا جبکہ برائلر مرغ و گوشت ‘ انڈے ‘سبزی و فروٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ کردہ نرخ نامہ کے مطابق فروخت ہوں گے،ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی او گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ہدایت کی کہ کو ئی شخص یادوکاندار مقررہ نرخ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا نہ ہی زائد وصولی کے لئے اقدامات کرے گا اور نہ ہی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کر ے گا ہر دوکاندار نمایاں جگہ پر سرکار ی نرخ نامہ آویزاں کرے گا یہ حکم نامہ ضلع گوجر انوالہ کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل ہوکر اس وقت تک موثر رہے گا جب تک اس میں ترمیم و تنسیخ یا واپسی کا حکم صادر نہیں ہو جاتا حکم عدولی کی صورت میں قوائد کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔