حکومت نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، عمران خالد بٹ

اتوار مئی 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ملک میں ریکارڈ میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک مثال قائم کی ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ کی عوام کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں میگا پراجیکٹس کیساتھ ساتھ نچلی سطح پر ترقی کے عمل کیلئے بھی حقیقی اقدامات اٹھائے گئے اور دیہی عوام کو شہری عوام کے برابر سہولیات کی فراہمی کو اولیت دی گئی۔2018 ء کے انتخابات میں بھی انشاء الله عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے ترقی کے عمل کو بریک نہیں لگنے دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :