اشتہار یوں کے خلاف جاری مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، سی ٹی او

اتوار مئی 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ اشتہار یوں کے خلاف جاری مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں‘1036مجرمان اشتہاری کی گرفتار ی سے ضلعی پولیس کی کارکردگی گزشتہ سال کی نسبت ایک سو پچیس فیصد زائد رہی۔ ضلعی پولیس کے محنتی اور جانفشاں پولیس آفیسرز محکمہ کاسرمایہ ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ماہ اپریل کے دوران مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے جاری مہم کے نتائج کا ا علان کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سنیئر پولیس افسران ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت سی پی او آفس برانچز کے انچارجز اور پی او کلرک محمد عرفان بھی موجود تھے ،نتائج کے مطابق ما ہ اپریل میں جاری مہم کے دوران ٹوٹل 1036مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے، جاری مہم میں ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انصر جاوید موہل نے اول پوزیشن حاصل کر کے پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی سند، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن محسن مجید نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے چالیس ہزار روپے ، ایس ایچ او اروپ قیصر عباس نے تیسری پوزیشن ، ایس ایچ او کھیالی فرحت نواز نے چوتھی پوزیشن اور ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ عارف محمود خان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس طرح ناقص کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں ایس ایچ او سوہدرہ ، گکھڑ منڈی ، علی پور چٹھہ ، سٹی کامونکے اور سٹی وزیر آباد شامل ہیں، جنہیں وارننگ دیتے ہوئے شو کاز نو ٹس جاری کیا گیا ہے ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے اس موقع پر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :