محمد نواز شریف عوام کے سب سے بڑے خادم ہیں، پیر غلام فرید

اتوار 6 مئی 2018 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما و ایم پی اے پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے سب سے بڑے خادم ہیں جنہوںنے ملک و قوم کو ترقی کی طرف گامزن کیا مگر اب زرداری اور کھلاڑی تمام تر سازشیوں کے باوجود ن لیگ سے خوف زدہ ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے اروپ میں پی پی 59کے امیدوار پیر عامر فرید کی رہائشگاہ پر ایک جلسہ سے خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ سہیل میر ایم این اے وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کے بھائی کاشف صابر خان ، لیبر کونسلر محمد ناصر کھوکھر ، چیئرمینوں حاجی خالد مغل ، لالہ ظہیر ، عدنان بلگن ، شاہد مظفر بھنڈر ، رانا محمود الحسن ، حاجی اسلم فورمین ، زاہد چیمہ ، چوہدری یوسف سندھو ، حاجی وقار چیمہ ، حاجی محمد اکرم ، وائس چیئرمین عبداللہ دھاریوال ، سابق ناظم ونیہ حاجی غفور چھینہ ، پیر کمال فرید ، ملک حنیف اعوان ، راجہ اصغر ، شاکر پرویز اور پیر اعجاز فرید نے بھی خطاب کیا،پیر عامر فرید نے کہا کہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان ہمارے علاقہ میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ اب دونوں پرانے ورکرز سیاسی گھرانے عوام کے مسائل بخوبی حل کروانے کیلئے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینگے۔