دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے،وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

اتوار 6 مئی 2018 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سینئر رہنما مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان، وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے، خورشیداے عزیز کی صنعتکاروں اور شہریوں کیلئے خدمات قابل تحسین ہے ،خورشید اے عزیزنے اپنی ساری زندگی دوسروں کی مدد کرتے گزاری اور ہمیشہ سب اچھائی کا ہی ساتھ دیا ،انکی وفات سے بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو بے حد صدمہ پہنچا انکی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین فیکو ، ہوٹل رائل گارڈن ، اور جامعةا لبنات ڈگری کالج ماڈل ٹائون، ٹرسٹی رفیق انور میموریل ہسپتال، بانی و سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سابق ڈائریکٹر ای او بی آئی، ایگزیکٹو ممبرایف پی سی سی آئی چوہدری خورشید اے عزیزکی وفات پرانکے گھر جاکر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے صاجزادے چوہدری کاشف اے عزیز اورمحمد اظہر اسلم ، عامر ندیم، محسن قیوم، چوہدری دانش مجید،ناصر محمو د کھوکھر ودیگر بھی موجود تھے۔