نئے بھرتی لیکچرارزکی بارہ روزہ تربیتی ورکشاپ

اتوار مئی 21:30

ملتان۔ 06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی بی ایس سی )کے زریعے مختلف کالجز میں نئے تعینات ہونے والے لیکچرارزکی 12روزہ تربیتی ورکشاپ 7مئی سے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرکالجز ملتان ڈویژن حیدرگردیزی نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایاکہ ملتان میں شروع ہونے والی اس ورکشاپ میں ملتان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان اوربہاولپورڈویژن کے کالجز کے لیکچرارز ٹریننگ حاصل کریں گے ۔انہوںنے بتایاکہ ٹریننگ حاصل کرنے والے اس پہلے گروپ میں تینوں ڈویژن کے 115لیکچرارزشامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :