آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زین العابدین موتی والے کی نمازجنازہ اداکردی گئی

اتوار 6 مئی 2018 21:30

ملتان۔ 06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زین العابدین موتی والے چندروز علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئے ۔ان کی نمازجنازہ عام خاص باغ میں اتوارکی شام اداکردی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے تاجروں ،سیاسی ،سماجی شخصیات کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ سلیمان صدیقی ،جعفرعلی شاہ ،شیخ جاوید اختر،چوہدری محمودعلی ملک کامران نذیر،خالدمحمودقریشی ،بابرقریشی ،اوردیگرنے زین العابدین کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اوربلندی درجات کیلئے دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :