مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ دوراقتدارمیں تعلیم اورصحت کو ترجیح بناتے ہوئے دونوں شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہے‘ بابو لیلا رام

اتوار 6 مئی 2018 21:30

رحیم یارخان ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر مینارٹی ونگ وممبر میونسپل کمیٹی بابو لیلا رام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ دوراقتدارمیں تعلیم اورصحت کو ترجیح بناتے ہوئے دونوں شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہے ،خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کا رحیم یار خان میں قیام وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کا جنوبی پنجاب ،سندھ اوربلوچستان کی عوام کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے ،اربوں روپے کے فنڈ سے تعمیر ہونے والی خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی دور جدید میں تعلیم کے شعبہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلاشبہ خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی اس خطے کے طلباء وطالبات کی علمی پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ ترقی اورپاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع رحیم یارخان کے قومی وصوبائی ارکان اسمبلی کی عوام سے محبت اورترقی کے جذبے کے نتیجہ میں خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام ممکن ہوا ہے جس سے پارٹی کی مقبولیت اورنیک نامی میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔