موجودہ حکومت نے نوجوانوں کے روز گار اور فلاح بہبود کے جتنے منصوبے دیے گئے ہیں آج تک کسی بھی حکومت نے نہیں دیے‘ چوہدری محمد جعفر اقبال

اتوار مئی 21:30

رحیم یار خان۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفراقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور حکومت میں نوجوانوں کے روز گار اور فلاح بہبود کے جتنے منصوبے دیے گئے ہیں آج تک کسی بھی حکومت نے نہیں دیے‘ نوجوان ملک اور قوم کاسرمایا ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ جدوجہد جارہی رکھیں گے‘ جرائم پیشہ افراد کیلئے جعفراباد کے دروازے ہمیشہ بند رہے ہیں اور مظلوم کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا آنے والے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں ملاقات کیلئے آنے والے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے محمد عمر جعفر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چوہدری محمد جعفر اقبال نے مزید کہا کے ہم نے سیاست کو کاروبار نہیں بلکے عبادت سمجھا ہے اس لیے لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں ہر مشکل وقت میں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اوراب بھی کھڑے رہیں گئے نوجون اپنے بہتر مستقبل کیلئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں تاکہ آنے والے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

نوجوان رہنما مستنصر حسین کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد میں میاں عدنان،دانش صغیر،میاں فیصل،عبداللہ کوڑا،عبدالروف پوڑا سمیت دیگر شریک تھے۔نوجوانوں نیچوہدری جعفر اقبال کو مسلم لیگ ن کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے قیادت پر بھی اتماد کا اظہار کیا۔