رحیم یار خان میں نامعلوم گاڑی نے 45سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

اتوار 6 مئی 2018 21:30

رحیم یارخان۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) نامعلوم گاڑی نے 45سالہ موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا، لوڈر رکشہ میں چادرپھنس جانے سے موٹرسائیکل رکشہ بے قابوہوکر الٹ گیا‘ 2افراد جاں بحق‘ نامعلوم کارڈرائیور موقع سے فرار‘ پہلا حادثہ رحمت کالونی کے رہائشی 45سالہ محمداجمل کے ساتھ پیش آیا‘ جو اپنی موٹرسائیکل پر اڈا سے واپس اپنے گھر رحمت کالونی جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں45سالہ محمد اجمل سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 45سالہ اجمل جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا ، اسی طرح موضع ٹھل آرائیں کارہائشی 54سالہ رفیق احمد جوکہ لوڈر رکشہ چلا کر روزگار حاصل کرتا تھا موٹرسائیکل رکشہ پر برف لو ڈ کرکے لے جارہا تھا کہ اچانک چادر رکشہ کے ٹائر میں پھنس جانے سے 54سالہ رفیق احمد موٹرسائیکل پر کنٹرول نہ رکھ پایا اور موٹرسائیکل رکشہ بے قابوہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 54سالہ رفیق احمد شدید زخمی ہوگیا جسے بھی طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں54سالہ رفیق احمد بھی جانبر نہ ہوپایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا ۔

متعلقہ عنوان :