کر اچی،مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ، سیکریٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر ناروال میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیئے۔الیکشن سے قبل اس قسم کے واقعات تفتیش طلب ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ،ملک میں الیکشن کا سماں ہے ،ایسے میں احسن اقبال پر فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے ،جبکہ وفاقی وزیر حزانہ مفتاح اسماعیل نے احسن اقبال پر فائرنگ کو بزدلانہ کاروائی دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،اورا ن کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔#